پنجاب یونیورسٹی کی61ملازمین کی ترقی کے احکامات جاری

جمعہ 8 نومبر 2019 23:35

لاہور۔8 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی کی61ملازمین کی ترقی کے احکامات جاری کردیئے گئے،وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر کی ہدایت پر19اسسٹنٹ، 22سینئر کلرک اور 20جونیئر کلرکوںکو بالترتیب ایڈمن آفیسر، اسسٹنٹ اور سینئر کلرک کے عہدوں پر تقرری و ترقی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ، ترقی پانیوالے ملازمین نے دیرینہ مطالبہ پورا ہونے پروائس چانسلر پروفیسرنیاز احمد اختر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان و دیگر کا شکریہ ادا کیا ہے۔