خیبرپختونخواہ پولیس کا آپریشن، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چورہ شدہ چلغوزے برآمد کر لیے گئے

کاروائی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالی وزیرستان میں کی گئی، گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں واقع ایک گودام سے چوروں نے سوا کروڑ سے زائد مالیت کے چلغوزے چوری کر لیے تھے

جمعہ 8 نومبر 2019 21:51

خیبرپختونخواہ پولیس کا آپریشن، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چورہ شدہ ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2019ء) خیبرپختونخواہ پولیس کا آپریشن، 1 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چورہ شدہ چلغوزے برآمد کر لیے گئے، کاروائی خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر شمالی وزیرستان میں کی گئی، گزشتہ روز جنوبی وزیرستان میں واقع ایک گودام سے چوروں نے سوا کروڑ سے زائد مالیت کے چلغوزے چوری کر لیے تھے۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے گودام سے گزشتہ روز چوری شدہ چلغوزے کی متعدد بوریاں بر آمد کر لی گئیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ درمیانی شب شمالی وزیرستان کے علاقے زیڑی نور آرمی کالونی کے ساتھ شک کی بنیاد پر ایک گھر پر چھاپہ مارکر چلغوزے کی متعدد بوریاں برآمدکر لی گئیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روزنامعلوم مسلح نقاب پوشوں نے وانا بائی پاس روڈ پر واقع حسن گودام میں چوکیدار سمیت اور دیگر چار ساتھی کو زدوکوب کرکے گوادم میں پڑے چلغوزے کی 23 بوریاں چورا لی تھیں جن میں سے متعدد بوریاں وانا پولیس نے ایک گھر سے بر آمد کر لیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ تاجروں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی جس میں بیان دیا تھا کہ کے مطابق لوٹے گئے چلغوزوں کی قیمت ایک کروڑ 20 لاکھ بنتی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی مزید کارروائی جاری ہے ،جلد باقی بوریاں بھی برآمد کرلی جائیں گی۔ چلغوزں کے مالک کو اطلاع کردی گئی ہے، قانونی کارروائی کے بعد چلغوزے متعلقہ مالکان کو واپس کردیئے جائیں گے۔