ٹویوٹا موٹر چین میں بی وائی ڈی کمپنی کے ساتھ اشتراک کرے گی

ہفتہ 9 نومبر 2019 11:25

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) جاپانی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا موٹر کا کہنا ہے کہ چین میں برقی گاڑیاں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی بی وائے ڈی کے ساتھ وہ ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز کرے گی جس کے تحت بیٹری سے چلنے والی برقی گاڑیوں کی تحقیق اور ترقی پر کام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ دونوں کمپنیاں 2020 کے آخر تک ایک نئی کمپنی کے قیام اور اسے فعال کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں اور اس کے لیے درکار رقم کو برابر فراہم کریں گی۔ نئی کمپنی کا قیام چین میں ہو گا اور وہ برقی گاڑیوں کے ڈھانچے اور پرزہ جات بھی بنائے گی۔قبل ازیں ٹویوٹا اور بی وائے ڈی نے مشترکہ طور پر 2 قسم کی برقی گاڑیاں اگلے 5 سالوں میں بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :