امریکہ کا ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں پر زور

ہفتہ 9 نومبر 2019 11:25

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) امریکی وزارتِ خارجہ نے زور دے کر کہا ہے کہ پیرس معاہدے سے باضابطہ اخراج کے باوجود انکا ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششوں میں معاونت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزارتِ خارجہ کے معاشی ترقی، توانائی اور ماحول کے معاون وزیر کِیتھ کراچ نے ٹوکیو میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں انہوں نے بین الاقوامی تنقید کے حوالے سے امریکی مؤقف کا دفاع کیا۔کیتھکراچ نے کہا کہ 2007 سے امریکی جی ڈی پی میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے لیکن کاربن کے اخراج میں 13 فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ نا صرف توانائی اور ماحولیاتی تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے بلکہ جدت طرازی اور باکفایت استعمال میں بھی آگے ہے۔

متعلقہ عنوان :