کاشتکاروں کو نومبر کے دوران پیاز کی نرسری کی کاشت مکمل کرنے کی ہدایت

ہفتہ نومبر 14:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ معتدل و خشک موسم پیاز کی زیادہ پیداوار کیلئے انتہائی موزوں ہے،کاشتکار رواں ماہ کے دوران نرسری کی کاشت مکمل کرلیں تاکہ دسمبر اور جنوری میں نرسری کی کھیتوں میں منتقلی یقینی ہوسکے۔ ماہرین نے بتایاکہ ایک ایکڑ رقبے پر پیاز کی کاشت کی غرض سے پنیری تیار کرنے کیلئی3 کلوگرام بیج اور 4 سی5 مرلے زمین درکار ہوتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ پنیری کاشت کرنے کیلئے زمین کو اچھی طرح تیار کرتے ہوئے چھوٹی چھوٹی مستطیل نما کیاریاں بنانی چاہئیں اور کاشتکار ان کیاریوں میں 7سی10 سینٹی میٹریا3 تا 4 اِنچ ،3 سے 4 سینٹی میٹریا ایک اِنچ کے فاصلے پر گہری لائنیں لگا کر ان میں بیج کاشت کریں اور بیج کے اوپر پتوں کی گلی سڑی کھاد ڈال دیںجس کے بعد اسے سرکنڈے یا پرالی وغیرہ سے ڈھانپ دیا جائے اور فوارے سے اس طرح آبپاشی کی جائے کہ پانی کیاریوں میں کھڑا بھی نہ ہو اور نمی بھی برقرار رہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیاز سے نفع کمانے کیلئے نومبر کے دوسرے ہفتہ میں 4 کلو گرام بیج سی10 مرلہ جگہ پر نر سری کاشت کی جائے۔انہوںنے کہاکہ پیاز کی کاشت سے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد میں دو مرتبہ کلٹیویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیںنیز کاشت سے تقریباًً ڈیڑھ ماہ پہلے 10سے 12 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد فی ایکڑ کے حساب سے ڈالی جائے اور اس میں 20 کلو گرام یوریا ملاکر زمین کو پانی لگادیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار پنیری کو کھیت سے وتر حالت میں اس طرح اکھاڑیں کہ اس کی جڑیں بالکل نہ ٹوٹیں۔

متعلقہ عنوان :