عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز کی پاکستان آمد

ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا کو کراچی ایئرپورٹ پر سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی

ہفتہ 9 نومبر 2019 17:46

عالمی شہرت یافتہ فٹ بالرز کی پاکستان آمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لئے عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چاروں فٹبالرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے چاروں فٹبالرز ورلڈ سوکر اسٹارز کے دورے کے لیے پاکستان پہنچے ہیں۔اسپین کے کارلس پیول ٹیم فیگو کا حصہ ہوں گے جب کہ نکولز انیلکا ٹیم کاکا میں شامل ہیں۔ پاکستان کے مقامی فٹبالرز بھی اس میچ میں شریک ہوں گے۔