نواز شریف کی صحتیابی کیلئے بکروں کا صدقہ

ہفتہ 9 نومبر 2019 17:55

نواز شریف کی صحتیابی کیلئے بکروں کا صدقہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی صحتیابی کے لئے بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

لیگی رہنما رائو شہاب الدین کی جانب سے جاتی امراء کے باہر نواز شریف کی صحتیابی کے لئے دو بکروں کا صدقہ دیا گیا ۔ اس موقع پر پارٹی قائد کی صحتیابی اور درازی عمر کی دعا بھی کی گئی ۔