لاہور کینٹ ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

ہفتہ 9 نومبر 2019 18:40

لاہور۔9 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفا ق خان کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس پی کینٹ ڈویژن صفدر رضا کاظمی کی زیرِنگرانی کینٹ ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملو ث154 ملزمان گرفتار کر لیئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث05گینگزکے 12ملزمان گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران22 ملزمان کے قبضہ سی18پسٹلز،02رائفل اور گولیاں برآمدکی گئی۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی23ملزمان کو گرفتار کر کی03کلو سے زائد چرس، 06 کلو گرام سے زائد ہیروئن اور65لیٹر شراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران 09 ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ڈکیتی،چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت،چیک ڈس آنر سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 10 عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیاگیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی، ہوائی فائرنگ،پرائس کنٹرول اور لاؤڈسپیکرایکٹ کی خلاف ورزی پر74 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔