اے نیئرکی برسی منائی گئی

پیر 11 نومبر 2019 17:59

اے نیئرکی برسی منائی گئی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2019ء) پاکستان کے مایہ ناز پلے بیک سنگر اے نیئرکی برسی پیر کو منائی گئی۔ اے نیئر نے فلمی کیریئر کا آغاز 1974ء میں فلم ’’بہشت‘‘ کے گیت ’’جی رہے ہیں ہم تنہا‘‘ سے کیا۔ انہیں ناہید اختر کے ساتھ دوگانہ ’’پیار تو اک دن ہونا تھا ہو گیا‘‘ نے شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے کیریئر میں بے شمار نغمے گائے اور فلمی صنعت کی ضرورت بن گئے۔

ان کے گائے ہوئے نغمات آج بھی زبان زد عام ہیں۔ اے نیئر کی زندگی کے آخری ایام نہایت کسمپرسی میں گزرے۔ وہ 11نو مبر 2016ء کو دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ ان کے مشہور گیتوں میں ’’یاد رکھنے کو کچھ نہ رہا، اک بات کہوں دلدارا، جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے، یونہی دن کٹ جائیںگے‘‘ اور متعدد دیگر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :