نیشنل بینک آف پاکستان کے 70ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل بنک قلات برانچ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

پیر 11 نومبر 2019 20:11

نیشنل بینک آف پاکستان کے 70ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل بنک قلات برانچ ..
قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2019ء) نیشنل بینک آف پاکستان کے 70ویں سالگرہ کے موقع پر نیشنل بنک قلات برانچ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں قلات کے سیاسی سماجی قبائلی رہنمائوں ملازم یونینز کے عہدیدارو اور بنک کے صارفین نے بڑی تعداد میں شرکت کیا اس موقع پر نیشنل بنک قلات برانچ کے منیجر حاجی ملک داد بلوچ اور دیگر اسٹاف نے نیشنل بنک آف پاکستان کے سترویں سالگرہ کا کیک کاٹا اس موقع پر نیشنل بنک قلات برانچ کے منیجر حاجی ملک داد بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بنک آف پاکستان اسٹیٹ بنک کے بعد ملک کا دوسرا بڑا بنک ہے اور اس سال تیس ارب روپے سے زائد کا بزنس کا کیا ہے یہ پاکستانی قو م کا نیشنل بنک پر بھر پور اعتما د ہ کا مظہر ہے انہوں نے کہاکہ ہماری ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں اور ہم نے تین کروڑ سے زائد کا رقم ملازمین کو لون دے رکھے ہیں جو کہ عوامی خدمت کی ایک ا ہم مثال ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری بنک زمینداروں کو آسان شرائط پر قرضے دیتا ہیں اور سونے کے بدلے فی تولہ چالیس ہزار روپے کے حساب سے آسان شرائط پر بھی لوگوں کو قرضے فراہم کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ میں اور میری اسٹاف ہروقت عوام کی خدمت کے لیئے تیار رہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :