دبئی میں طوفانی بارش نے تباہی مچا دی، نظام زندگی درہم برہم ہوگیا
بارشیں مزید 3 روز تک جاری رہنے کا امکان، الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی
محمد علی پیر 11 نومبر 2019 18:55
بتایا گیا ہے کہ دبئی میں طوفانی بارش کے باعث رہائشی گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے۔ طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ اکثر اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
جبکہ کئی مقامی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا۔
(جاری ہے)
دُبئی اور ابو ظہبی میں موسلا دھار بارشیں اتوار کی صبح کو شروع ہوئیں جو اب تک جاری ہیں۔
ابتدائی ایک گھنٹے کی بارش نے ہی سڑکوں پر کئی فٹ پانی کھڑا کر دیا۔ یہاں تک کہ دُبئی مال جیسا شاندار شاپنگ سنٹر بھی زیر آب آ گیا جسے اپنی تعمیر اور سیکیورٹی کے اعتبار سے دُنیا کے بہترین مالز میں شمار کیا جاتا ہے۔ دُبئی مال کی انتظامیہ کے مطابق مال میں کچھ جگہوں پر چھتوں سے پانی ٹپکنے لگا جس سے وہاں شاپنگ کے لیے آئے افراد کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔مزید بتایا گیا ہے کہ دُبئی میں کل صبح ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث دُبئی ایئر پورٹ سے پروازوں کا شیڈول بھی بُری طرح متاثر ہوا۔ ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا کہ موسم کی خراب صورتِ حال کے باعث کئی پروازیں کی روانگی تاخیر سے ہوئی۔ جس کے باعث مسافروں کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دُبئی میں کل تمام اسکولز بند تھے جبکہ جن اسکولز میں بچے پہنچ گئے تھے، اُنہیں بھی جلدی چھُٹی دے دی گئی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگلے تین روز میں مزید بارشیں ہو سکتی ہیں۔ اس لیے عوام کو اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.