رتشدد احتجاج، امریکہ کا عراق میں قبل ازوقت انتخابات اور انتخابی اصلاحات لانے کا مطالبہ

پیر 11 نومبر 2019 23:11

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2019ء) امریکہ نے گزشتہ روزعراقی حکام پرزوردیاہے کہ وہ قبل ازوقت انتخابات کرائیں اورانتخابی اصلاحات لائیں ،اس نے مظاہرین کے خلاف جاری تشددکے خاتمے کابھی مطالبہ کیا،جس میں سینکڑوں افرادہلاک ہوئے ہیں ۔واشنگٹن چاہتاہے کہ عراقی حکومت مظاہرین کے خلاف تشددروک دے اورصدربرہام صالح کاانتخابی اصلاحات کاوعدہ پوراکریں اورقبل ازوقت انتخابات کریں ،یہ بات وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں بتائی۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیاہے کہ امریکہ کوعراق میں مظاہرین شہری کارکنوں میڈیاکے ساتھ انٹرنیٹ بندشوں پرشدیدتشویش ہے ۔نظام حکومت میں بڑی اصلاحات کے لئے دارالحکومت بغداداورشیعہ اکثریتی جنوب میں یکم اکتوبرسے مظاہرے جاری ہیں ،تاہم سیاسی طاقتوں نے حکومت کادفاع کرنے کیلئے اس ہفتے طاقت کااستعمال شروع کیاہے ۔اشرافیہ میں پیداہونے والے اتفاق رائے سے کریک ڈاؤن کیلئے راستہ ہموارنظرآرہاہے ۔پارلیمان کی انسانی حقوق کمیٹی نے کہاہے کہ پہلی مرتبہ مظاہرے شروع ہونے سے اب تک 319افرادہلاک ہوچکے ہیں ،جن میں مظاہرین اورسیکیورٹی فورسزکے اہلکارشامل ہیں ۔ کمیٹی نے کہاہے کہ نشانہ بازمظاہروں کے مقامات کے قریب فعال ہے اورمظاہرین کے خلاف شکاری بندوق کابھی استعمال ہورہاہے۔