وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

منگل 12 نومبر 2019 14:22

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کئی سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جبکہ کچھ اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، اسلام آباد کی مارکیٹ کمیٹی نے سبزیوں اور پھلوں کی نئی ریٹ لسٹ جاری کردی۔ منگل کو مارکیٹ کمیٹی کے ترجمان کے مطابق جناح سپر، سپر اور کوہسار مارکیٹ کے لئے سبزیوں اور پھلوں کی جاری کردہ فہرست میں آلو 50 سے 60 روپے کلو، پیاز 88 سے 98 روپے کلو، ٹماٹر168 سے 215 روپے کلو، ادرک 330 سے 360 روپے کلو، لہسن دیسی 281 سے 298 روپے کلو، لہسن (چائنہ) 300 سے 315 روپے، لیموں140 سے 155 روپے کلو، لیموں چائنہ 57 سے 77 روپے کلو ‘بھنڈی70 سے 74 روپے فی کلو، کدو 69 سے 79 روپے کلو، بینگن 27 سے 39 روپے کلو، مٹر114 سے 130 روپے کلو، فراش بین84 سے 93 روپے کلو، ٹینڈا ولائتی 62 سے 69 روپے، کھیرا 52 سے 57 روپے کلو، شملہ مرچ 193 سے 218 روپے کلو، سبز مرچ 148 سے 170 روپے کلو، پھول گوبھی 31 سے 39 روپے کلو، بند گوبھی 52 سے 58 روپے کلو، کریلہ 68 سے 85 روپے کلو، سبز توری 104 سے 118 روپے کلو، پالک 21 سے 24 روپے گٹھی، ماڑو 55 سے 62 روپے کلو، مولی 25 سے 28 روپے، اروی 105 سے 115 روپے کلو، گاجر 60 سے 66 اور شلجم 42 سے 64 روپے فی کلو، شیور مرغی 146 روپے کلو اور انڈے فی درجن 109 روپے مقرر کئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح پھلوں کی قیمتیں سیب کالا کلو (ایرانی) 122 سے 160 روپے فی کلو، سیب کالا کلو (پاکستانی) 115 سے 154 روپے فی کلو‘ سیب گولڈن 98 سے 117 روپے فی کلو، وائٹ سیب 90 سے 108 روپے فی کلو، کیلا پاکستانی 62 سے 85 روپے فی درجن،کیلا دوئم 48 سے 55 روپے فی درجن ‘ انار کندھاری 105 سے 148روپے فی کلو ‘ انار کندھاری سپیشل 155سے 2185 روپے فی کلو‘جاپانی پھل 77 سے 93 روپے فی کلو‘ انگور گولہ 80 سے 112، انگور ٹافی 105 سے 157 روپے فی کلو‘ مسمی 95 سی107 اور شکری 107 سے 120 روپے فی درجن میں فروخت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :