پائیدار ترقی کے لئے تعلیم ایک اہم ستون ہے،ہمیں دنیا میں ہرجگہ ہر بچہ کے لئے بنیادی تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانا چاہیے، انٹونیو گوئٹرز

بدھ 13 نومبر 2019 12:22

پائیدار ترقی کے لئے تعلیم ایک اہم ستون ہے،ہمیں دنیا میں ہرجگہ ہر بچہ ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے ایجنڈا کے حصول کے لئے تعلیم ایک اہم ستون ہے اور ہمیں دنیا میں ہرجگہ ہر بچہ کے لئے بنیادی تعلیم کی رسائی کو یقینی بنانا چاہیے یہاں یونیسکو کے ہیڈ کوارٹرز میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انٹونیو گوئٹرز نے کہا کہ آج دنیا میں پانچ میں سے ایک نوجوان تعیلم ، مناسب تربیت اورروز گار کی کمی کا شکار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوجوانوں کے مسائل سے آگاہی کے لئے انہیں مذاکراتی میز پر لانے کی کی ضرورت پر زور دیا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بہتر تعلیمی مستقبل کے لئے عالمی کوششوں کو مربوط بنانے کے سلسلہ میں یونیسکو کے بنیادی کردار کی تعریف کی۔. اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تیجانی محمد باندے نے کہا کہ ہمیں تعلیمی راہ میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے اور ہر بچہ کے لئے بنیادی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانا چاہیے ۔.انہوں نے دنیا بھر کی حکومتوں سے کہا کہ وہ تعلیمی بجٹ میں اضافہ کریں اور ڈونر ممالک بھی تعلیمی شعبہ کے لئے امداد بڑھائیں۔