دعوئوں کے باوجود ٹرینوں کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا

ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش

بدھ 13 نومبر 2019 13:06

دعوئوں کے باوجود ٹرینوں کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ریلوے انتظامیہ کے دعوئوں کے باوجود ٹرینوں کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا اور ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبر میل 4 گھنٹے ،گرین لائن 4 گھنٹے ،تیز گام ایکسپریس 4 گھنٹے ،علامہ اقبال ایکسپریس ساڑھے 3 گھنٹے ،کراچی ایکسپریس 3 گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 3گھنٹے ،شاہ حسین ایکسپریس 2 گھنٹے ،اکبر ایکسپریس 2 گھنٹے ،پاک بزنس ایکسپریس 2گھنٹے اورملت ایکسپریس 3 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

متعلقہ عنوان :