ریلوے ڈرائیوروں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، شیخ حسینہ واجد

بدھ 13 نومبر 2019 14:16

ریلوے ڈرائیوروں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، شیخ حسینہ واجد
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) گزشتہ روز بنگلہ دیش کے علاقے برہمن بیریا میں ہونے والے ٹرین حادثے پر وزیر اعظم بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد نے کہا کہ ریلوے ڈرائیوروں کو تربیت دینے کی ضرورت ہے،بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز برہمنبیریا میں ہونے والے ٹرین حادثے میں 18افراد ہلاک اور 70 افراد شدید زخمی ہوئے تھے، اس المناک حادثے پر گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ سردیوںمیں ریل حادثات زیادہ کیوں ہوتے ہیں، ایسا نہ صرف ہمارے ملک میں ، بلکہ پوری دنیا میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ریل مواصلات کو سب سے محفوظ سمجھا جاتا ہے اور ان کی حکومت اس شعبے کو اہمیت دے رہی ہے۔