ٹریفک پولیس کی سموگ سے آگاہی مہم جاری ‘ڈی ایس پی تاثیر احمد ڈار نے شہریوں میں پمفلٹس اور ماسک تقسیم کئے

بدھ 13 نومبر 2019 17:13

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) ٹریفک پولیس قصور کی سموگ سے آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مہم جاری ‘ڈی ایس پی ٹریفک قصور تاثیر احمد ڈار نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر شہریوں میں فیس ماسک اور پمفلٹس تقسیم کئے ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ ٹریفک ایجو کیشن آفیسر محمد اسلم اور دیگر اہلکاران بھی تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک تاثیر احمد ڈار نے بتایا کہ ضلع بھر میں ٹریفک پولیس قصور کی سموگ سے آگاہی کے حوالے سے مہم جاری ہے اور اس سلسلے میں شہریوں میں سموگ آگاہی پمفلٹس اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ماسک تقسیم کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہری سموگ سے بچائو کے لیے غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور ضروری سفر کے دوران ماسک اور عینک کا استعمال ضرور کریں۔ سردی کے موسم میں دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچائو کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہترین اقدام ہے ۔ شہری اپنے خاندانوں کے افراد کے علاوہ ارد گرد کے لوگوں کو بھی سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں تا کہ سموگ کے نقصانات سے بچا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :