صوبوں کے مابین انسانی حقوق کے تحفظ بارے دو روزہ سیشن کا آغاز
فخر ہے کہ محکمہ انسانی حقوق پنجاب میں پہلی مرتبہ پالیسی انسانی حقوق نافذ کی جا چکی ہے ‘صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین
بدھ 13 نومبر 2019 18:00
(جاری ہے)
سیکرٹری جرمنی لورنز نے تمام شرکاء کو یقین دلایا کہ پاکستان میں انسانیت کی خدمت کے لئے جرمنی کا بھرپور تعاون موجود رہے گا۔ اے آر رحمان نے پاکستان بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اپنے وسیع تجرنے کے بنیاد پر مفید مشوروں سے آگاہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم نے کہا کہ ان کو فخر ہے کہ محکمہ انسانی حقوق پنجاب میں پہلی مرتبہ پالیسی انسانی حقوق نافذ کی جا چکی ہے ،جس کی وجہ سے صوبہ پنجاب بقیہ تمام صوبوں سے سبقت لے جا چکا ہے تاہم تمام صوبوں کے ساتھ ملکر پاکستان بھر میں امن قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے۔انہوں نے کہاکہ ادارے کی اولین ترجیحات میں عوام میں انسانی حقوق کی آگاہی، فلاحی اداروں کے ساتھ ملکر لوگوں کی فلاح کیلئے کام کرنا،کام کاج کی جگہ پر جاکر دیکھنا کہ کوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہو رہی جیسے بنیادی کام شامل ہیں۔ انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی اور واضح پالیسی بنانے کے ساتھ اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے طلبہ و طالبات کو ہرسال سکالرشپ کیلئے خصوصی فنڈز فراہم کئے جا رہے ہیںصوبائی وزیر نے کہا کہ صوبہ پنجاب بڑے بھائی کی حیثیت سے تمام صوبوں کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیا ر ہے اور اس کیلئے محکمہ انسانی حقوق پنجا ب کی تمام ٹیم باقاعدہ طور پر ایک فریم ورک تیار کر چکی ہے۔تقریب سے دیگر مققرین نے بھی خطاب کیا اور اس طرح کے سیشن کو تحریک انصاف کی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.