وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر انسداد ہر اسمنٹ سیل قائم

بدھ 13 نومبر 2019 18:46

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر انسداد ہر اسمنٹ سیل قائم
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے وزیراعلی سیکریٹریٹ ،ڈویڑنل کمشنروں اور ڈپٹی کمشنروں کے دفاتر میں فوری طور پر انسداد ہر اسمنٹ سیل قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان وزیراعلیٰ کے جاری کردہ بیان کے مطابق سیل خواتین کو ہراساں کر نے کے واقعات کے حوالے سے شکایات وصول کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے واقعات کی روک تھام اور ان میں ملوث عناصر کے خلا ف فوری قانونی کارروائی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

سیلوں میں تعینات مرد وخواتین پر مشتمل عملہ ہراساں کی جانے کی عوامی شکایات پر کارروائی کر سکیں گے جبکہ ان سیل میں فون نصب کر کے ان کے نمبر مشتہر کی جائیں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سیل میں مو صول ہو نے والی شکایات کی رپورٹ اور کی گئی کارروائی کی تفصیل وزیراعلی سیکریٹریٹ کو ارسال کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :