پی ٹی اے سے موبائل فون سروس کی بہتر ی کے لیے اقدامات اٴْٹھانے کی ضروت ہے ، قائمہ کمیٹی برائے کابینہ ڈویژن
دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ،اجلاس میں میں ہدایت
بدھ 13 نومبر 2019 18:50
(جاری ہے)
کمیٹی نے پی ٹی اے سے موبائل فون سروس کی بہتر ی کے لیے اقدامات اٴْٹھانے کی ضروت پر زور دیا۔
قائمہ کمیٹی نے کہاکہ دور دراز اور پہاڑی علاقوں میں سروس کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پی ٹی اے حکام نے بتایاکہ موبائل کوریج 100 فیصد نہیں ہے پی ٹی اے کوالٹی آف سروس کو بہتر کرنے میں مصروف ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئندہ لائسنس کی تجدید میں کوریج اور سروس کوالٹی کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا، کمیٹی نے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز پر عدم دستیابی موبائل کوریج اور سروس پر بھی سوالات اٹھے۔ پی ٹی اے موٹروے اور ہائی ویز پرسروس اور کوریج کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔پی ٹی اے نے کہا کہ پی ٹی اے نے غیر معیاری اور سمگلڈل موبائل فونز پر کافی حد تک قابو پا لیا ہے۔ پی ٹی اے نے ٹیلی کام سے مالی سال 2018-19میں وصول 317.74 ارب روپے ملکی خزانے میں جمع کروائے ہیں، انچارج کابینہ ڈویژن نے کہاکہ پاکستان ایک مسلم ملک ہے کیا پی ٹی اے اپنے صارفین کو روانہ کی بنیاد پر ایک حدیث مبارکہ بھیج سکتا ہے۔منسٹر انچارج نے کہاکہ ہماری حکومت کا منشور اور وزیر اعظم پاکستان کا یہ وڑن بھی ہے کے ہم نے پاکستان کو مدینہ کی طرز کی ریاست بنانا ہے قائمہ کمیٹی نے کہاکہ کیا پی ٹی اے سوشل میڈیا پر ڈیٹا چوری ہونے اور غیر اخلاقی مواد کے روک تھام کے لیے کو ئی اقدامات کر رہا ہے ، سوشل میڈیا پر ہیٹ اسپیچ اور مذہبی منافرت کو کسی طرح سے روکا جا سکتا ہے۔ پی ٹی اے حکام نے بتایاکہ پی ٹی اے شوشل میڈیا پر ہونے والی مذہبی منافرت اور ہیٹ اسپیچ کو روکنے کے لیے قدامات کر رہا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں بھی مینوفیکچرنگ ہونی چاہیے، پاکستانی نوجوانوں کو ٹیلی کام کے شعبے میں روزگار کے مواقع ملنے چاہیے۔ قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن نے کہاکہ ہمارے ملک کے نوجوان تمام شعبوں میں بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں ۔مزید قومی خبریں
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.