پاکستانی انجینئرز کی ڈگریاں امریکہ اور یورپ میں قابل قبول ہو گئیں،سینیٹر انجینئر رخسانہ زبیری
سائنس کی ترقی اور جدید طرزِ زندگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ کیمیائی طریقوں سے تیار کردہ اشیا کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹر تبسم محبوب
بدھ 13 نومبر 2019 19:12
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے زیر اہتمام اور شعبہ ہذا کے فارغ التحصیل طلبہ کے تعاون سے اسٹاف کلب کے سبزہ زار پر منعقدہ ’’سالانہ تقریب اورعشائیے ‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انجینئررخسانہ زبیری نے مزید کہا کہ آج کل ڈاکٹر زکے حوالے مختلف ممالک میں مسائل چل رہے ہیں لیکن پاکستان انجینئرنگ کونسل کی کاوشوں سے بین الاالقوامی سطح پر انجینئرز کا یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے۔انہوں نے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کی انچارج ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پرمبارکبادبھی پیش کی۔جامعہ کراچی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تبسم محبوب نے کہا کہ سائنس کی ترقی اور جدید طرزِ زندگی کے فروغ کے ساتھ ساتھ کیمیائی طریقوں سے تیار کردہ اشیا کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔ روزبہ روز نئی قسم کی اشیا وجود میں آرہی ہیں اور انھیں زیادہ سے زیاد قابلِ استعمال اور کارآمد بنانے کے لیے تحقیق کا عمل جاری ہے۔ انچارج شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق کی قیادت میں شعبہ کیمیکل انجینئرنگ بہت تیزی سے ترقی کررہاہے اور میں ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انسٹی ٹیوٹ آف انجینئر ز کے صدر اور پاکستان انجینئرنگ کونسل کے مستقل رکن انجینئر سہیل بشیر نے کہا کہ بین الاقومی ماڈیولز کی کچھ ضروریات ہیں جس میں یہ ہے کہ اتنے فیصد انجینئرنگ کانصاب ہونا چاہیئے ،اتنامیتھمیٹکس اور اتنے فیصد ہیومینٹیز ہوناچاہیئے اگر اس نصاب کے حساب سے آپ کا کورس ڈیزائن نہیں ہوا ہوتوآپ جب بین الاقوامی سطح پر کہیں جائیں گے توآپ کو الگ سے امتحان دیناپڑتاہے۔لیکن آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل نے بین الاقوامی ماڈیولز کو نصاب کاحصہ بنایا اور واشنگٹن اکارڈ کا مستقل ممبربننے کے بعد سے پاکستانی انجینئرز کی ڈگریاں امریکہ اور یورپ میں قابل قبول ہو گئیں۔انچارج شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی ڈاکٹر شگفتہ اشتیاق نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جامعہ کے فارغ التحصیل طلبہ اس ادارے کے سفیر ہوتے ہیں جوپوری دنیا میں اپنا لوہا منواکر اس ادارے کا نام روشن کرتے ہیں۔جامعہ کراچی اور بالخصوص شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے طلبہ پوری دنیا میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ،یہ ہی طلبہ بین الاقوامی اور قومی صنعتوں اور اپنی جامعہ کے مابین پل کا کردار بھی اداکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ذاتی دلچسپی کی بدولت شعبہ ہذا کی زیر تعمیر نئی عمارت کی تعمیر مکمل ہوئی اور طلباوطالبات کو نئی عمارت میں منتقل کردیا گیا ہے۔سابق چیئر مین شعبہ کیمیکل انجینئرنگ جامعہ کراچی ڈاکٹر فصیح اللہ نے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے قیام سے لے کر اب تک کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور شعبہ میں ہونے والے کام اور نصاب کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔جامعہ کراچی کے شعبہ کیمیکل انجینئرنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد فرقان علی نے کہا کہ ہم نے جامعہ کراچی میں امریکن انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اسٹوڈنٹس چیپٹر تشکیل دیا ہے اور جلد ہی چیپٹر میں طلبہ کی کابینہ بھی تشکیل دی جائے گی۔مذکورہ چیپٹر کی تشکیل کا مقصد جامعہ کراچی کے شعبہ ہذا کے طلبہ کو بین الاقوامی شناخت دینا ہے جس کی بدولت طلبہ کو ای بکس،انٹرن شپ اور ملازمت کے مواقع میسر آئیں گے اور اس چیپٹر کے تحت فی الحال 80 سے زائد طلباوطالبات کی رجسٹریشن ہوچکی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.