نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو بانڈ کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، شیخ رشید

مسلم لیگ (ن) اگر سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کا مسئلہ بنارہی ہے تو اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ،میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 نومبر 2019 23:37

نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو بانڈ کو انا کا مسئلہ نہ بنایا جائے، شیخ رشید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2019ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کامسئلہ نہ بنایا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 2 ہفتے گزر گئے ہیں حکومت پر بھی دباؤ ہے، کابینہ نے فیصلہ کیا ہے جس پر عمل ہونا چاہئے، سیکیورٹی بانڈ کی شرط ہے صحت پر توجہ دینی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غصے میں چند لوگوں نے مختلف رائے دی ہے، کابینہ کا مشترکہ فیصلہ ہے حکومت نے اپنا حق ادا کردیا ہے، میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں تو وہ کہیں بھی جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو نواز شریف کی صحت عزیز ہے تو سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کامسئلہ نہ بنایا جائے،اب تو انہیں کیش بھی نہیں دینا بس ایک بانڈ بھر کر دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اگر سیکیورٹی بانڈ کو سیاسی انا کا مسئلہ بنارہی ہے تو میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا ہوں۔