گلابی سنڈی کے فصل پر منتقل ہونے کے خدشات سے بچائو کیلئے جننگ فیکٹریوں کے کچرے اور کپاس کی چھڑیوں و ان کھلے ٹینڈوں کو فوری تلف کرنے کی ہدایت
جمعرات 14 نومبر 2019 14:15
(جاری ہے)
انہوںنے بتایاکہ یہ سنڈی سردیوں کا موسم دو بیجوں کو جوڑ کر ان کے اندر یا آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ان کھلے ٹینڈوں یا جننگ فیکٹریوں کے کچرا کے اندر گزارتی ہے۔
انہوںنے بتایاکہ کپاس کی بے موسمی اگیتی کاشت کی وجہ سے کپاس کی گلابی سنڈی زیادہ اہمیت اختیار کر گئی ہے جو با آسانی فروری مارچ کی کاشتہ فصل پر منتقل ہو سکتی ہے۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار آخری چنائی کے بعد کپاس کے کھیتوں میں بھیڑ بکریاں چرائیںکیونکہ جیسے ہی وہ بچے کھچے ٹینڈے کھائیں گی تو ان میں موجود گلابی سنڈی کی تلفی میں مدد ملے گی۔اسی طرح آخری چنائی کے بعد بچ جانے والے ٹینڈوں کو توڑ کر تلف کر دیاجائے اور بعد میں چھڑیوں کی کٹائی اس طرح کی جائے کہ ان کو زمین کے اندر چھ انچ گہرائی سے کاٹا جائے تاکہ ان سے موسم بہار کی آمد پر نئی پھوٹ نہ نکل سکے۔انہوںنے مزید کہاکہ چھڑیوں کی کٹائی اور تلفی کا عمل 31 دسمبر تک ہر صورت مکمل کر لیاجائے اور خالی کھیتوں میں گہرا ہل چلا کر سنڈیوں کے پیوپے تلف کر دیئے جائیں۔مزید زراعت کی خبریں
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.