ایسا وزیر اعلی جو شہر اور دیہات ایک طرف، قبائلی علاقوں میں بھی تبدیلی لارہا ہے

قیام پاکستان سے اب تک بجلی کے باقائدہ انتظام سے محروم قبائلی علاقوں کیلئے خوشخبری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 14 نومبر 2019 13:51

ایسا وزیر اعلی جو شہر اور دیہات ایک طرف، قبائلی علاقوں میں بھی تبدیلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 نومبر 2019ء) : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے بڑا تحفہ، جو وہاں کے عوام کیلئے خوشی کی خبر ہے- ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کیلئے علیحدہ گرڈ سٹیشن بنے گا۔ وزیر اعلی نے منصوبے کیلئے پی سی ون تیارکرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر تقریباً ایک ارب روپے لاگت آئے گی۔ بارتھی خاص میں 132کے وی گرڈ سٹیشن بنایا جائے گا۔ اس گرڈ سٹیشن کے ساتھ 132کے وی کی ٹرانسمیشن لائن بھی بچھائی جائے گی۔ یہ ٹرانسمیشن لائن 49کلو میٹر طویل ہوگی-پنجاب کے پسماندہ ترین علاقے بارتھی کے عوام کوترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلیں گے۔گرڈ سٹیشن کے منصوبے کی تکمیل سے قبائلی علاقوں کے عوام کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جاسکے گی۔

متعلقہ عنوان :