منشیات کا کاروبار کرنے والے بڑے مگرمچھوں کوعبرت کا نشانہ بنائیں گے، شہریار آفریدی

جمعرات 14 نومبر 2019 15:32

منشیات کا کاروبار کرنے والے بڑے مگرمچھوں کوعبرت کا نشانہ بنائیں گے، ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2019ء) وزیر مملکت انسداد منشیات اور سیفران شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والے بڑے مگرمچھوں کوعبرت کا نشانہ بنائیں گے۔

(جاری ہے)

پشاور میں تقریب سے خطاب کے دوران شہریار آفریدی نے کہا کہ منشیات کو سب سے زیادہ منافع بخش کاروبار سمجھا جاتا ہے، ماضی میں منشیات کی روک تھام پر توجہ نہیں دی گئی، نوجوانوں کو جب نوکری نہیں ملتی تو وہ منشیات استعمال کرتے ہیں،وزیر اعظم کاحکم ہے کہ گھر گھر جا کر بتاوً منشیات ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ہے۔

وزیر مملکت انسداد منشیات نے کہا کہ ماضی میں اے این ایف کو افرادی قوت کی کمی کا سامنا رہا، ملک بھر میں اے این ایف اہلکاروں کی تعداد 2900 ہے، منشیات کا کاروبار کرنے والے بڑے مگرمچھوں کوعبرت کا نشانہ بنائیں گے، جیلوں میں مختلف قسم کی منشیات ملتی ہیں منشیات کی نئی قسم آئس اور کرسٹل نوجوانوں کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے آئس نشے کیخلاف قوانین بنائے جارہے ہیں۔