پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,270کی سطح پر بند

جمعرات 14 نومبر 2019 20:47

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,270کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) کموڈٹی انڈیکس 4,270کی سطح پر بند ہوا۔ جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.619 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,971 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.197 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 694.704 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 328.084 ملین روپے، این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 297.648 ملین روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 295.206 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 287.577 ملین روپے، پیلیڈیم کے سودوں کی مالیت 235.242 ملین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 184.916 ملین روپے، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 69.506 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 14.394 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 10.320 ملین روپے اورکاپرکے سودوں کی مالیت 4.515 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 1.003 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :