گلف فٹبال کپ: سعودی عرب کا قطر میں ہونیوالے ایونٹ میں شرکت کا اعلان
ایونٹ دارالحکومت دوحہ میں ہورہا ہے 24نومبر سے 6 دسمبر تک جاری رہے گا
جمعرات 14 نومبر 2019 23:46
(جاری ہے)
قطر کے ایران سے تعلقات دیگر عرب ریاستوں کے لیے ناپسندیدہ تھے۔
نتیجتاً سعودی عرب سمیت چھ عرب ممالک، جن میں مصر، متحدہ عرب امارات، بحرین، لیبیا اور یمن شامل تھے، نے دوحہ کے ساتھ تعلقات منقطع کرلیے تھے۔الشرق الاوسط کے مطابق گلف فٹبال آرگنائزیشن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کی قومی فٹبال ٹیمیں قطر میں ہونے والے گلف کپ میں شریک ہوں گی۔گلف آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے دوحہ میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا ہے۔ پریس کانفرنس سے قبل آرگنائزیشن کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا تھا۔ صدارت چیئرمین شیخ حمد بن خلیفہ بن احمد آل ثانی نے کی تھی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ تینوں ممالک کی قومی ٹیموں نے شرکت کی منظوری دے دی ہے۔اس سے قبل قطر، کویت، سلطنت عمان، عراق اور یمن گلف کپ میں شرکت کی توثیق کرچکے تھے۔ تین ہفتے قبل دوحہ میں گلف کپ کی قرعہ اندازی کے وقت تک صرف پانچ ٹیموں کی شرکت کی منظوری سامنے آئی تھی۔سعودی عرب، امارات اور بحرین کی منظوری کے بعد نئی قرعہ اندازی ہوگی۔ گلف کپ 24 کے مقابلے مقررہ شیڈول کے مطابق 24 نومبر ہی کو شروع ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 کیلئے ونڈو تجویز کر دی گئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں 'دگنی' ہوگئیں
-
دو پاکستانی کھلاڑی آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے ٹریننگ سیشن سے محروم
-
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
-
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن امریکی ٹیم میں شامل
-
ویسٹ انڈیز نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.