میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر نہ کیے جائیں،امریکی صدر ٹرمپ

مواخذے کی سماعت بورنگ،ٹیکس دینے والوں کے وقت اور پیسے کا ضیاع بھی ہے،ردعمل

جمعہ 15 نومبر 2019 13:04

میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر نہ کیے جائیں،امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ میرے ٹیکس گوشوارے ظاہر ہونے سے روکے جائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اٹارنی نی2011ء سے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ان کے ٹیکس گوشوارے طلب کیے ہیں، معاملہ قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ ہونے میں ایک ماہ لگ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکی ایوانِ نمائندگان میں گزشتہ روز شروع ہونے والی مواخذے کی سماعت دوسرے روز بھی جاری رہی۔

امریکی ایوانِ نمائندگان میں صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات سے متعلق کارروائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔اس حوالے سے وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری اسٹیفنی گریشم کا ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ یہ جعلی سماعت ناصرف بورنگ ہے، بلکہ یہ ٹیکس دینے والوں کے وقت اور ٹیکس کا ضیاع بھی ہے۔صدر ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی سے اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا امریکا کے 45 ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کے عہدے سے برخواست کیا جائے یا نہیں۔