نا اہل حکمرانوں نے انسانی ہمدردی کی بھی قیمت لگانی شروع کردی‘پرو یز ملک

کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دینے والے اب بھاگنے کیلئے راستے تلاش کررہے ہیں ‘خواجہ عمران نذیر کی کارکنوں سے گفتگو

جمعہ 15 نومبر 2019 15:08

نا اہل حکمرانوں نے انسانی ہمدردی کی بھی قیمت لگانی شروع کردی‘پرو یز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں نے انسانی ہمدردی کی بھی قیمت لگانی شروع کردی،حکومت کی طرف سے سکیورٹی بانڈز بھرنے کاکہنا غیر قانونی دستاویزات ہے، کابینہ نے قانون کے اندررہ کر فیصلہ کرنا تھا لیکن فیصلہ کرتے ہوئے قانون اور انسانی حقوق کی بجائے اپنی انا اور سیاست کو مدنظر رکھاگیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نیگذشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، چوہدری شہباز، کرنل مبشر جاوید،سمیرا امجد،ثمریہ نذیر,رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ اور ناہل حکومت کا اب جانے کا وقت آ گیا ہے،چور دروازے سے آنے والے جعلی حکمرانوں سے عوام حساب لیں گے بھاگنے نہیں دیں گے،کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو دھوکہ دینے والے اب بھاگنے کے لئے راستے تلاش کررہے ہیں عوام ڈینگی اور میڈیسن نہ ملنے کی وجہ سے مررہے ہیں۔

سلیکٹڈ انتقام خان تمام ادارو ں کو شر یف فیملی کیخلا ف استعما ل کررہے جو انہیں مہنگا پڑے گا حکومت اپنے مخا لفین کو دبانے کیلئے تمام حر بے استعما ل کررہی ہے، سلیکٹڈ کپتان نیازی کی بیساکھیاں کمزور ہونانا شروع ہوچکی ہیں۔شر یف فیملی پر مقد ما ت سے کچھ حا صل نہیں ہو ا البتہ قومی خزانہ سے جعلی کیسو ں پرار بو ں رو پے ضرور برباد ہو چکے ہیں اس کا حساب کس نے دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :