Live Updates

پاکستانیوں کی اکثریت نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دینے کے حامی

گیلپ سروے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے مسلم لیگ ن کی قیادت مریم نواز کی بجائے شہباز شریف کو سونپنے کی حمایت کر دی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 15 نومبر 2019 16:08

پاکستانیوں کی اکثریت نواز شریف کو علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دینے ..
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15نومبر 2019ء) پاکستان کے تین مرتبہ کے وزیر اعظم نواز شریف اس وقت شدید علیل ہے جبکہ ڈاکٹروں کے مطابق اُن کی زندگی خراب صحت کے باعث خطرے میں ہے۔ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون ملک بھجوانے کے حوالے سے حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے کو مسلم لیگی قیادت نے لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ گیلپ کی جانب سے نواز شریف کو بیرون ملک علاج کی خاطر بھجوانے کے حوالے سے ایک سروے کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں پاکستانیوں کی بڑی گنتی نے اس بات سے اتفاق ظاہر کیا ہے کہ نواز شریف کو علاج کے لیے بیرون مُلک جانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

اس سروے کے نتائج کے مطابق 53 فیصد لوگوں نے نواز شریف کو علاج کی خاطر بیرونِ ملک روانگی کی اجازت دینے کی حمایت کی، جبکہ 44 فیصد نے اس بات سے اختلاف ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

گیلپ سروے کی جانب سے عوام سے ایک اور سوال یہ بھی پوچھا گیا کہ نواز شریف کی غیر موجودگی میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کس کو سونپی جائے جس پر 40 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی غیر موجودگی میں پارٹی قیادت شہباز شریف کو دی جانی چاہیے۔

جبکہ 37فیصد لوگوں کا خیال تھا کہ ن لیگ کی قیادت مریم نواز کو کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے دو رُکنی بینچ کی جانب سے مسلم لیگ نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت جاری ہے، جس میں اپوزیشن جماعت کی جانب سے یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نواز شریف کو باہر بھجوانے کے لیے مشروط اجازت دی ہے اور ان سے ضمانتی بانڈز کے طور پر 7 ارب روپے کی رقم طلب کی ہے۔ اس مشروط اجازت کے فیصلے کو غلط قرار دیا جائے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات