دوسرے آل کراچی حاجی موسیٰ اسماعیل ایدھی بین المدارس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

جمعہ 15 نومبر 2019 18:50

دوسرے آل کراچی حاجی موسیٰ اسماعیل ایدھی بین المدارس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) السید اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام اصغر علی شاہ کرکٹ اسٹیڈیم پر "دوسرا آل کراچی حاجی موسی اسماعیل ایدھی بین المدارس ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ "کا آغاز ہوگیا ،KCCAکے سابق صدر پروفیسر سراج السلام بخاری نے کرکٹ بال ہٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر معروف اسپورٹس آرگنائزر غلام محمد خان ،ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری اکرام اللہ خان ،عبدالماجد شاہ ،حاجی حنیف بندھانی ،مولانا جعفر تھانوی ،ادارہ فروغ قرآن و سنت کے اسپورٹس کوارڈینٹر عامر نجیب ،تبسم اور رانا ارشد ٹورنامنٹ آرگنائزنگ سیکریٹری اکرام اللہ کے مطابق ٹورنامنٹ میں 16مدارس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں مدرسہ مدینة العلوم ،فیض العلوم، شمس العلوم ،دارلعلوم فاروق اعظم ،جامعہ ستاریہ اسلامیہ ،ادارہ فروغ و قرآن سنت جامعہ ابوبکر اسلامیہ ،جامعہ مدینة العلوم سمیت دیگر مدارس شامل ہیں ۔