شاہ عبد الطیف بھٹائی ڈے پر کرنل شاہ ہوسٹل فٹ بال گرائونڈ خیر پور میں 3روزہ فٹ بال کپ کاانعقاد

جمعہ 15 نومبر 2019 18:59

شاہ عبد الطیف بھٹائی ڈے پر کرنل شاہ ہوسٹل فٹ بال گرائونڈ خیر پور میں ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 نومبر2019ء) اسپورٹس ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ اور ایلینز اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام شاہ عبد الطیف بھٹائی ڈے پر کرنل شاہ ہوسٹل فٹ بال گرائونڈ خیر پور میں 3روزہ فٹ بال کپ 2019 کا انعقاد کیا گیا فٹ بال کپ جس میں کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب خیر پور ، ینگ شاہ لطیف فٹ بال کلب کندھکوٹ،ینگ فائٹر فٹ بال کلب سکھر اور رائل ٹائیگر فٹ بال کلب نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سلیم احمد آرائیںنے فٹبال کپ 2019 کا افتتاح کیا افتتاحی تقریب میں آرگنائزر زاہد حسین،عرفان ڈھوٹ،یاسر سومرو اور کفیل شمسی سمیت فٹ بال شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سلیم احمد آرائیں نے کہا کہ کامیاب کا تمام تر سہرا سیکریٹری اسپورٹس سید امتیا زعلی شاہ کو جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کو فروغ دیکر امن کو یقینی بنایا جا سکتا ہے منفی سرگرمیوں سے نوجوانوں کو دور رکھنے کیلئے کھیلوں کے میدان آباد کرنے میں سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کا بہت بڑا کردار ہے پہلے میچ میں کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب خیر پور نے ینگ فائٹرز فٹ بال کلب سکھر کو 3-1سے شکست دے دی دوسرے میچ میں ینگ شاہ لطیف فٹ بال کلب کندھکوٹ نے رائل ٹائیگر ز فٹ بال کلب کو2-1سے شکست دے دی فائنل میں ینگ شاہ لطیف فٹ بال کندھکوٹ نے کالونی اسپورٹس فٹبال کلب کو مقررہ ٹائم میں 2گول سے برابر رہنے پر شاہ عبد الطیف بھٹائی فٹ بال کپ 2019 کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے درمیان پلینٹی شوٹ کی بنیاد پر 4-3سے شاہ لطیف فٹ بال کلب کندھکوٹ نے 2019کا کپ اپنے نام کیا فائنل تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان کالج خیر پور کے پرنسپل عبد السلام تھے اس موقع پر ذوالفقار حسین،عمران مغل فٹ بال پلیئر اور سماجی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی مہمان خصوصی پرنسپل عبد السلام نے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کا مقصد نوجوان بچوں کو کھیل کی تفریح مہیا کرکے نوجوانوں کو بے راہ روی اور برائیوں سے بچانا ہے یہ ہی نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیاں نہ صرف معاشرے کو پر امن بنانے بلکہ نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے یہ بات خوش آئند ہے کہ کھیلوں کے درمیان آباد ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ان ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو نا صرف تحفظ ملے گا بلکہ اپنی بہترین کارکردگی سے ملک کا نام روشن کریں گے اور کھلاڑی ہی اپنے کھیل اور ٹیلنٹ کی بدولت ہی پاکستان کا دنیا بھر میں مثبت امیج ابھر نے میں معاون مدد گار ثابت ہونگے ۔

(جاری ہے)

ذوالفقار حسین نے کہا کہ سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ ان کھلاڑیوں کے بھر پور تعاون کے لئے ہم وقت کوشاں ہے کھیلوں کی سرگرمی اولین ترجیح ہے عمران مغل نے کہا کہا کہ ایلینز اسپورٹس ایسوسی ایشن کی انتظامیہ اور کھلاڑیوں کو بہترین شاہ عبد الطیف بھٹائی فٹ بال کپ 2019منعقد کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور سیکریٹری اسپورٹس سید امتیاز علی شاہ کی کاوشوں کو سراہاتا ہوں مہمان خصوصی نے ونر ٹرافی و کیش پرائز ینگ شاہ لطیف فٹ بال کلب کے کپتان کو اور رنر اپ ٹرافی و کیش پرائز کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب خیر پور کے کپتان کو دی ٹورنامنٹ میں تمام شرکت کرنے والی ٹیموں کو اسپورٹس ڈپارٹمنٹ گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے تعریفی اسناد پیش کئے گئے اور ایلینز اسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے مہمان خصوصی کو اسپیشل گیسٹ ایمپائرزڈ ،ولینٹر کو شیلڈ اور اجرک پیش کی گئی تقریب کے اختتام پر عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔