پی پی پی رہنما خورشید شاہ کی، سول ہستپال میں ایم آر آئی کے بعد دوبارہ این آئی سی وی ڈی منتقلی

جمعہ 15 نومبر 2019 19:33

پی پی پی رہنما خورشید شاہ کی، سول ہستپال میں ایم آر آئی کے بعد دوبارہ ..
سکھر۔ 15نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) آمدن سے زائد اثاثی جات کیس میں زیر سماعت پی پی پی رہنما خورشید شاہ جنہیں گزشتہ شب آئی سی وی ڈی سے سول ہسپتال سکھر لایا گیا تھا، ایم آر آئی کرانے کے بعد دوبارہ این آئی سی وی ڈی منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خورشید شاہ کے دل کی تین وین بند ہیں اور مستقل بیڈ ریسٹ سے ان کے کمر میں تکلیف بڑھ رہی ہے این آئی سی وی ڈی میں ‘‘ایم آر آئی ‘‘ کی مشین نہ ہونے کے باعث یہاں لا یا گیا، خورشید شاہ کی صحت بتدریج گر رہی ہے، ایم آر آئی سے معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ جسم میں اور کیا مسئلہ ہے۔

خورشید احمد شاہ کو سخت سیکیورٹی میں سول اسپتال لایا گیا ہے اور سول ہسپتال میں میڈیا کو کوریج کرنے سے روک دیا گیا۔ واضح رہے کہ پیپلزپارٹی رہنما ان دنوں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور علاج کے لیے این آئی سی وی ڈی میں داخل ہیں۔