چین 2020ئ میں مریخ پر پہنچ جائے گا

چین بڑی تعداد میں اسپیس پروگرامز کی منصوبہ بندی اور تیاری کر رہا ہے،سبراہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن

جمعہ 15 نومبر 2019 23:42

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 نومبر2019ء) چین نے 2020ئ میں مریخ پر لینڈ کرنے کا اعلان کر دیا اور بتایا ہے کہ اس سلسلے میں تجربہ بھی کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چین 2020ئ میں مریخ پر مشن بھیجنے والا ہے جس کے سلسلے میں صوبے ہیبائی میں مریخ پر پہلا غیر انسانی مشن بھیجنے کے تجربے میں اہم کامیابی ملی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مریخ پر پہنچنے کے لیے مشن کو 7 ماہ کا عرصہ درکار ہو گا، جب کہ صرف 7 منٹ میں مریخ پر لینڈنگ عمل میں آجائے گی۔سربراہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن چین نے مزید بتایا کہ چین نے مریخ پر بھیجنے کے لیے طاقتور لانگ مارچ 5 راکٹ بھی بنا لیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ چین بڑی تعداد میں اسپیس پروگرامز کی منصوبہ بندی اور تیاری کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :