گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر مہنگا ہو گیا

ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں471روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

ہفتہ 16 نومبر 2019 20:50

گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر مہنگا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) گذشتہ ایک ہفتے کے دوران عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا4ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 550روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں471روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولر ز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ فی اونس سونا3ڈالر کے اضافے سی1469ڈالر ہو گیا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں50روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت86700روپے سے کم ہو کر86150روپے اور دس گرام سونے کی قیمت73روپے کی کمی سے 74331روپے سے گھٹ کر73860روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :