راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اوراحمد میڈیکل کمپلیکس کے درمیان صحت کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:39

راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اوراحمد میڈیکل کمپلیکس ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اوراحمد میڈیکل کمپلیکس کے درمیان صحت کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا چیمبر کی طرف سے ساجد بٹ، سی ای او ندیم شیخ اور احمد میڈیکل کمپلکیس کی طرف سے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر بلالحسین سیٹھی نے دستخط کئے ۔اس موقع پر ، سینئر نائب صدرا خونزادہ نسیم خان، نائب صدر شیخ عاصم ممبران ایگزیکٹو باڈی کامران سعید، نعیم مغل اور محمد محفوظ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے سی ای او ندیم شیخ اور صدر ساجد بٹ نے کہا کہ چیمبرکے ممبران اور عہدیداران کیلئے صحت کے حوالے سے ایم او یو خوش آئند ہے جس سے تاجر برادری کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آئیں گی چیمبرکے پلیٹ فارم سے ممبران کیلئے جدیدسہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ انہوںنے چیف ایگزیکٹو احمد میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر بلا ل حسین سیٹھی کا شکریہ ادا کی۔چیف ایگزیکٹو احمد میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر بلال حسین سیٹھی نے راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے ساتھ ہونے والے ایم او یو کو نہ صرف سراہا بلکہ اسے خوش آئند قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :