لوگ بیماریوں سے زیادہ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں،اقوام متحدہ

پیر 18 نومبر 2019 15:21

لوگ بیماریوں سے زیادہ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتریش نے سڑک حادثات میں ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں کو اس کے روک تھام کی سمت میں اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بیماریوں سے زیادہ لوگ سڑک حادثات میں مر رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سڑک حادثات کے متاثرین کو یاد کرنے کے لیے منائے جانے والے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرکے لوگوں کی جان بچانا پائیدار ترقی کے لیے عالمی ادارے کے 2030ء کے ایجنڈے کے مقاصد میں شامل ہے، سڑک حادثات متاثرین کی یاد میں منانے جانے والا عالمی دن اس بات پر غور کرنے کا ایک موقع ہے کہ ہم کس طرح لاکھوں لوگوں کی جان بچا سکتے ہیں ً۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سڑک حادثات کو کم کرنا اور انکی روک تھام بہت بڑا چیلنج ہے لیکن اجتماعی کوشش سے ان حادثات کو روکنے کی سمت میں بہت کچھ کیا جا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ سڑک حادثات کو روکنے کے لیے فوری طور پر ضروری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،اس دن تمام عالمی قوتوں سے سڑک حادثوں کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوشش کرنے کی درخواست کرتا ہوں ۔ واضح ر ہے کہ 2018ء میں اقوام متحدہ نے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں روڈ سیفٹی فنڈ شروع کیا تھا جہاں تقریبا 90 فیصد سڑک حادثات رونما ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :