سانحہ ساہیوال کے مدعی محمد جلیل نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کردی

پیر 18 نومبر 2019 19:30

سانحہ ساہیوال کے مدعی محمد جلیل نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) سانحہ ساہیوال کے مدعی محمد جلیل نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔ ذرائع کے مطابق محمد جلیل کی واپس لینے کی درخواست پر سماعت 20 نومبر کو جسٹس مشیر عالم ان چیمبر کرینگے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ واقعہ سے متعلق جے آئی ٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے ،جے ائی ٹی نے واقعے کی تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ اب کوئی ضرورت نہیں کہ عدالت میں زیر التوا درخواست پر سماعت کی جائے ۔استدعا کی گئی کہ درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کی جائے۔مدعی محمد جلیل واقعے میں بچ جانے والے بچوں کا قریبی رشتہ دار ہے۔