صدر مملکت نے بلوچستان لائیو سٹاک پالیسی 2030ء کا باضابطہ اعلان کردیا ،

صوبہ کی 70 فیصد سے زائد گزربسر لائیو سٹاک کے شعبہ سے منسلک ہے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کوئٹہ میں لائیو سٹاک ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 18 نومبر 2019 21:38

صدر مملکت نے بلوچستان لائیو سٹاک پالیسی 2030ء کا باضابطہ اعلان کردیا ..
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان میں لائیو سٹاک شعبہ کی ترقی کیلئے نئی پالیسی کی تیاری سے متعلق صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے بلوچستان لائیو سٹاک پالیسی 2030ء کا باضابطہ اعلان کیا اور کہا کہ صوبہ کی 70 فیصد سے زائد گزربسر لائیو سٹاک کے شعبہ سے منسلک ہے۔

انہوں نے یہ اعلان لائیو سٹاک ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس کا اہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان کے آڈیٹوریم میں کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

لائیو سٹاک ایکسپو کا مقصد صوبہ میں اس شعبہ کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی پالیسی سے بلوچستان کے عوام کی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ صدر مملکت نے کہا کہ لائیو سٹاک ایکسپو کے ذریعے لائیو سٹاک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کو بھی فروغ ملے گا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان امان الله خان یاسین زئی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، سدرن کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف، مشیر برائے لائیو سٹاک مٹھا خان کاکڑ، چیف سیکرٹری بلوچستان کپٹن (ر) فضیل اصغر اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔