گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈ مرل جمیل اخترکی ملاقات

پیر 18 نومبر 2019 22:22

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈ مرل جمیل ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ریئر ایڈ مرل جمیل اختر نے گورنرہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں چیئرمین نے کے پی ٹی کے بارے میں گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ٹرسٹ کو دنیا کی جدید ترین پورٹس کے مقابل لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک اہم ترین ادارہ ہے موجودہ حکومت پورٹ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ملاقات میں ریئر ایڈ مرل جمیل اختر نے گورنرسندھ کو ادارے کا سووینئر پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :