چنیوٹ، ڈپٹی کمشنر کا قائد اعظم پارک سیٹلائٹ ٹائون اور دریائے چناب کے اطراف کی جگہ کا معائنہ

منگل 19 نومبر 2019 19:04

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی کا قائد اعظم پارک سیٹلائٹ ٹائون اور دریائے چناب کے اطراف کی جگہ کا معائنہ ، صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ ، اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن رانا محمد نواز و دیگر عملہ بھی موجود تھا ، ڈپٹی کمشنر نے پارک کے اندر و باہر صفائی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا ، پارک میں پودوں اور گھاس کی بہتر تراش خراش و صفائی کے بہتر انتظامات پر سی او رانا نواز کے کام کو سراہا ، ڈپٹی کمشنر نے پارک کے مین گیٹ سے ملحقہ جگہ کو تجاوزات سے پاک کرکے صاف ستھرا بنانے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر نے دریائے چناب پرانے پل کے اطراف میں بنائی گئی سیرگاہ کے کام کا جائزہ لیا انہوں نے سی او رانا نواز کو ہدایت کی کہ اس جگہ کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیںتاکہ عوام کو بہترین ماحول فراہم ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :