کراچی میں کتوں کو اینٹی ریبیز ٹیکے لگانے کی مہم کا آغاز ہوگیا
کتوں کو اینٹی ریبیز ویکسی نیشن کی مہم سندھ حکومت اورمقامی این جی او کے تعاون سے ضلع وسطی میں جاری ہے، آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنا ممنوع قرار ، منصوبے کے تحت 7 سال میں آوارہ کتوں کی نسل ختم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا
جمعرات 21 نومبر 2019 17:10
(جاری ہے)
سندھ حکومت کی مہم کے سلسلے میں آوارہ کتوں کو پکڑنے اور انہیں انجیکشن لگانے کے لیے بلدیاتی عملے کو باقاعدہ ٹریننگ بھی دی جا رہی ہے۔آوارہ کتوں کو پکڑ کر ٹیکہ لگانے کے لیے تربیت یافتہ افریقی ٹرینرز سندھ بھر کی بلدیاتی کونسلز کے عملے کو تربیت دیں گے، آوارہ کتوں کے لیے ہر ضلع میں 2 سے 3 سینٹرز بنائے جائیں گے۔
حکومت سندھ کی جانب سے آوارہ کتوں کو اینٹی ریبیز انجکشن لگانے کے منصوبے پر 30 کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔سندھ حکومت نے آوارہ کتوں کو زہر دے کر مارنا ممنوع قرار دے دیا ہے، جبکہ منصوبے کے تحت 7 سال میں آوارہ کتوں کی نسل ختم کرنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔سیکریٹری بلدیات روشن شیخ اس ضمن میں کہتے ہیں کہ پہلے کتوں کو مارا جاتا تھا تاہم اب کتوں کو ٹیکے لگائے جا رہے ہیں جو کہ زیادہ بہتر اقدام ہے۔انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران کتوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے تاکہ بیماریاں نہ پھیلیں، آہستہ آہستہ اس مہم کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا جس کے بعد یہ مہم پورے سندھ میں چلائی جائے گی۔روشن شیخ نے یہ بھی بتایا کہ جاری مہم میں روزانہ 3 سے 4 ہزار کتوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے اور جس کتے کو ویکیسن لگائی جائے گی اس کو ٹیگ بھی لگایا جائے گا۔کراچی سمیت سندھ بھر میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں حالیہ دنوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جن کے دوران اینٹی ریبیز ویکسین نہ ملنے کے باعث متعدد افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.