شہری حالیہ حکومتی کریک ڈائون کی ویڈیوز منظر عام پر لائیں،امریکی وزیرخارجہ

ایران میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرے جاری،انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی

جمعہ 22 نومبر 2019 15:23

شہری حالیہ حکومتی کریک ڈائون کی ویڈیوز منظر عام پر لائیں،امریکی وزیرخارجہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایرانی شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ حالیہ حکومتی کریک ڈائون کی ویڈیوز منظر عام پر لائیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پومپیو نے ٹوئٹر پر جمعے کی صبح جاری کردہ اپنے ایک پیغام میں یہ مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

امریکی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ ان کا ملک ایرانی حکومت کے اقدامات پر سے پردہ اٹھائے گا۔ ایران میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر ہونے والے حالیہ احتجاج اور مظاہروں کے خلاف حکومتی کریک ڈائون میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق 106 افراد ہلاک ہوئے۔ ایرانی حکومت اسے مسترد کرتی ہے۔ اس دوران ایران میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی، جو جمعہ سے بحال کردی گئی ہے۔