سپریم کورٹ :قتل کے ملزم عابد حسین کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور

فریقین کو نوٹس جاری ۔۔۔۔سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی

جمعہ 22 نومبر 2019 20:36

سپریم کورٹ :قتل کے ملزم عابد حسین کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 نومبر2019ء) سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم عابد حسین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں۔اپیل پر سماعت جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت ملزم کی وکیل ایڈووکیٹ عائشہ تسنیم نے عدالت کو بتایا عابد حسین پر 13 سالہ طالب حسین کے قتل کا الزام ہے،اس کیس میں جو گواہ پیش ہوئے عدالت نے انکی گواہی تسلیم نہیں کی، اس کیس میں وجہ عناد بھی ثابت نہیں ہو سکی،عدالت نے ریکوری کو بھی قابل قبول قرار نہیں دیا۔

وکیل صفائی نے مزید کہا ٹراٹل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت سنائی جبکہ ہائی کورٹ نے سزا عمر قید میں تبدیل کی۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی ہے۔۔۔توصیف