سموگ کا باعث بننے والے 60افراد کے خلاف مقدمات درج

ہفتہ 23 نومبر 2019 15:24

سموگ کا باعث بننے والے 60افراد کے خلاف مقدمات درج
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 نومبر2019ء) محکمہ زراعت پنجاب نے سموگ سے بچائو کے اقدامات کے تحت 60افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دیئے ۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے اے پی پی کو بتایا محکمہ زراعت پنجاب فصلوں کی باقیات کو آگ لگائے جانے والے واقعات کی مسلسل سخت مانیٹر نگ کر رہا ہے اور اب تک صوبہ بھر میںان واقعات میں ملوث 60 افراد کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی مدعیت میں دفعہ 144 کے تحت ایف آئی آر کا اندراج عمل میں لایا جا چکا ہے۔

دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے کے واقعات کو روکنے کیلئے محکمہ زراعت پنجاب ہر ممکن اقدام کررہا ہے کیونکہ سموگ کی وجہ سے انسانی زندگی فصلات، باغات اور سبزیوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے۔ امسال فیلڈ اسسٹنٹس روزانہ کی بنیاد پر دھان کی فصل کی باقیات کو جلائے جانے والے واقعات کو مانیٹر کررہے ہیں اور اس کی رپورٹ ڈائریکٹر (ایم اینڈ ای) اوراپنے متعلقہ ڈویژنل ڈائریکٹر کو ارسال کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ کاشتکار دھان کی کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے سے گریز کریں کیونکہ اس عمل سے نہ صرف زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔ دھان کے مڈھوں سے اٹھنے والا دھواں ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع کا باعث بھی بنتا ہے۔

متعلقہ عنوان :