طائف میں پاکستانی بیوی پر تشددکی انتہا کرنے والاخاوند گرفتار
پولیس کے مطابق خاتون کا خاوند ایک سکول میں ٹیچر ہے مگر نشے کا عادی ہو چکا ہے
محمد عرفان پیر 25 نومبر 2019 11:14
(جاری ہے)
جب بھی خاتون پر تشدد ہوتا تو اس کی بلند آواز میں چیخ و پُکار آس پاس کے رہائشیوں کو بھی سُنائی دیتیں۔
تاہم لوگ اسے میاں بیوی کا معاملہ جان کر معاملے میں دُور رہنے میں ہی بہتری سمجھتے تھے۔ کافی عرصہ تک ایسے ہی چلتا رہا۔ تاہم ایک حساس دِل نوجوان نے فیصلہ کیا کہ خاتون پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کا پتا چلایا جائے۔ اس نے خاتون کی چیخ و پُکار کی آوازوں پر مبنی ویڈیو ریکارڈ کر کے اسے ٹویٹر پر پوسٹ کر دیا۔ اس پوسٹ کے ساتھ نوجوان نے لکھا کہ اُسے اس محلے میں آئے چند روز ہوئے ہیں، روزانہ ہی ایک عمارت میں واقع کسی رہائشی اپارٹمنٹ سے کسی خاتون کی ایسی درد ناک چیخیں سُنائی دیتیں ہیں جسے اُسے کوئی بہت بے دردی سے مار پیٹ رہا ہو۔ خاتون چیخ و پُکار کے دوران اپنے اپارٹمنٹ کی کھڑکی سے پڑوس والوں کو آواز دے کر مدد کے لیے پُکارتے ہوئے کہتی تھی کہ مجھے میرے ظالم شوہر سے بچاؤ۔ مگر چند دِنوں سے خاتون کی آوازیں آنا بند ہو گئیں۔ جس کے باعث ا سے فکر لگ گئی کہ خدانخواستہ خاتون کے ساتھ کچھ غلط تو نہیں ہو گیا۔ نوجوان نے یہ بھی بتایا کہ اُسے دیگر پڑوسیوں نے بتایا کہ خاتون کا شوہر منشیات کا عادی تھا، شروع میں وہ خاتون کی پُکار سُن کر اُس کے اپارٹمنٹ پہنچ بھی جاتے تھے، مگر ایک دو روز بعد دوبارہ خاتون کے ساتھ تشدد شروع ہو جاتا۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے پر ٹویٹر صارفین نے پڑوسیوں کی بے حِسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پڑوسیوں نے اس خاتون پر ہونے والے ظلم و ستم پر خاموشی کیوں اختیار کی، اگر کسی نے بہت پہلے پولیس کو اطلاع دی ہوتی تو خاتون کو ظالم شوہر کے چنگل سے بچایا جا سکتا تھا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس حرکت میں آئی اور پاکستانی خاتون کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار خاوند سے تفتیش مکمل کرنے کے بعد عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کر دیا جائے گا۔ مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ،لیڈیز ٹیلرنگ شاپس میں مردوں کے داخلے پر پابندی
-
حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.