کراچی رپورٹرز فورم کی مثالی سالانہ تقریب 11جنوری کو ہو گی

صوبائی وزراء مہمانِ خصوصی ہونگے ، رپورٹرز ، کیمرہ مین ، فوٹو گرافر زاور سب ایڈیٹرزکو ایوارڈز دیئے جائیں گے ، سالگرہ کیک بھی کاٹا جائے گا سینئر صحافیوں کی پزیرائی تقریب ہو گی ، تقریب میں صحافتی تنظیموں کے قائدین، اہم شخصیات ، اعلیٰ پولیس افسران، نامور فنکار و کھلاڑی شرکت کرینگے

اتوار 1 دسمبر 2019 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2019ء) کراچی رپورٹرز فورم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر مثالی سالانہ ایوارڈ ز و سینیئر صحافیوں کی پزیرائی تقریب 11جنوری 2020بروز ہفتہ ، مقامی ہال میں منعقد ہو گی ۔ اس بات کا فیصلہ کے آر ایف کے صدر معین اللہ شاہ کی صدارت میں مجلس عاملہ و مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، پارلیمانی رپورٹرز ایسو سی ایشن کے صدر ارباب چانڈیو نے بحیثیت مبصر خصوصی شرکت کی ۔

اجلاس میں سینیئر نائب صدر صدیق چوہدری ، جنرل سیکریٹری انفاس کھوکھر، ڈپٹی جنرل سیکریٹری قاضی ناصر، جوائنٹ سیکریٹری کرم علی شاہ، سیکریٹری اطلاعات شاہ رخ شاہ ، ارکانِ مجلس عاملہ عبد الصمد تاجی، شہزاد ہ معین ، اختر شیخ ، شکیل ذکی ، طارق بشیر، شکیل شیخ، عبداللہ، ثروت جبیں، مشاورتی کمیٹی کے وائس چیئرمین میاں طارق ، وائس چیئرمین اسد اللہ خان نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سالانہ تقریب کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں شینیئر صحافیوں کی پزیرائی کے لیے چھ نامور سینیئر صحافیوں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا۔اور فیصلہ کیا گیا کہ تفریب ایوارڈز کے لیے منتخب کیے جانے والے رپورٹرز ، فوٹو گرافرز، کیمرہ مین اور (ڈیکس)سب ایدیٹرز اور چھ سینیئر صحافیوں کے ناموں کا اعلان یکم جنوری کو کیا جائے گا۔

تقریب کے انتظامات کے حوالے سے مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی جائیں گی۔ جبکہ شخصیات سے رابطوں کے لیے تین کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اس سلسلے میں آئندہ میٹنگ میں تمام امور کو حتمی شکل بھی دی جائے گی۔ قبل ازیں عہدیداران کی تین رکنی کمیٹی کی میٹنگ میں میاں طارق کو کراچی رپورٹرز فورم کی مشاروتی کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔ علاوہ ازیں کے آر ایف کی سالانہ تقریب کے حوالے سے رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثناء کے آر ایف کے عہدیداران و مجلس عاملہ کے ارکان نے مشاورتی کمیٹی کے چیئرمین میاں طارق کے بڑے بھائی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کر تے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔