مراکش میں مسافر بس حادثے کا شکار، 17 افراد ہلاک، 36 زخمی ہو گئے

پیر 2 دسمبر 2019 22:05

رباط۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) شمالی مراکش میں مسافر بس حادثے میں17 افراد ہلاک جبکہ 36 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ بس فیض سے 120 کلومیٹر مشرق میں رائف اور اٹلس پہاڑوں کے درمیان واقع قصبے ٹازا کے قریب کھائی میں گر کر تباہ ہوئی۔

(جاری ہے)

اس حادثہ میں سترہ افراد ہلاک جبکہ چھتیس افراد زخمی ہوئے۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ اتوار کے روز تیونس میں بس حادثے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :