Live Updates

وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی برائے احتساب کو ایک اور عہدے دے نواز دیا

شہزاد اکبر کی ازسر نو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب اور امور داخلہ مقرر کر دیے گئے

muhammad ali محمد علی پیر 2 دسمبر 2019 22:57

وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی برائے احتساب کو ایک اور عہدے دے نواز دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2019ء) وزیراعظم نے اپنے معاون خصوصی برائے احتساب کو ایک اور عہدے دے نواز دیا، شہزاد اکبر کی ازسر نو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب اور امور داخلہ مقرر کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کےمعاون خصوصی شہزاد اکبرکی ازسرنو تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

شہزاد اکبروزیراعظم کےمعاون خصوصی برائےاحتساب اورامور داخلہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ معاون خصوصی احتساب اورامورداخلہ شہزاد اکبرکا عہدہ وزیرمملکت کےمساوی ہوگا۔ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے ملاقات کی جس میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بلاتفریق احتساب حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے کہا کہ اپنے فرائض پوری دیانتداری سے انجام دوں گا۔ مزید برآں وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز اوربیوروکریسی کے افسران نے ملاقات کی،وزیراعظم عمران خان نے ترقی پانے افسران کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افسران کو ترقی میرٹ اور کارکردگی کو مدنظر رکھ کردی۔ ملک کی تعمیروترقی کیلئے سیاسی لیڈرشپ کا کام ویژن دینا ہے۔بیوروکریسی کا کام اس ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات