پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلاڈنمارک کی خاتون پاکستان پہنچ گئی

شاہزیب کو پہلی بار ملائشیا ء میں دیکھا ، بہت پُر کشش لگا،گریتا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 5 دسمبر 2019 14:50

پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلاڈنمارک کی خاتون پاکستان پہنچ گئی
ڈنمارک (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 5دسمبر 2019ء ) : محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہی بات ثابت کی ڈنمارک کی لڑکی نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلاہوکرشادی کیلئے پاکستان پہنچ گئی۔ تفصیل کے مطابق  آج کل جہاں سوشل میڈیا کا دور ہے ، وہیں کچھ لوگ سوشل میڈیا پر دوستیاں کرنے کے بعد ایک دوسرےکی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں اور اپنی محبتوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے رشتہ ازدواج میں بندھ جاتے ہیں۔

ایسی طرح ڈنمارک کی لڑکی پاکستانی لڑکے شاہزیب کی محبت میں مبتلا ہو گئی۔پاکستانی لڑکے شاہزیب نے ڈنمارک کا ویزا لینے سے انکار کردیاجس پر لڑکی خود پاکستان پہنچ گئی۔ لڑکی گریتا اپنے اہل خانہ کے ہمراہ شاہزیب کے گھر پہنچی۔گریتا کا کہنا ہے کہ شاہزیب کو پہلے بار ملائشیاء میں دیکھا جو مجھے بہت پر کشش گا۔

(جاری ہے)

لڑکی کا کہنا ہے پاکستان میں پرُجوش طریقے سے خوش آمدید کہا گیا۔

شاہزیب کے خاندان نے گلدستے کا تحفہ بھی دیاجو بہت خوبصورت تھا۔گریتا کا کہنا ہے کہ پاکستا ن بہت خوبصور ت ہے تاہم لوگوں میں پاکستان کے حوالے سے منفی سوچ ہے جو کہ بلکہ غلط ہے۔لوگ صرف پاکستان کے بارے میں پڑھتے اور سنتے ہیں، گریتا نے غیر ملکی کو مشورہ دیا کہ وہ پاکستان کادورہ ضرور کریں۔اس سے قبل بھی غیر ملکی خواتین پاکستانی لڑکوں کی محبت میں مبتلا  ہوکر شادی کرچکی ہیں،یاد رہےجرمنی کی رہائشی ایک خاتون نے جو پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر جہلم پہنچی تھی۔

نوجوان کی دوستی جرمنی سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ہوئی تھی ۔ یہ دوستی وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔ جس کے بعد پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار جرمنی کی دوشیزہ اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لیے سات سمندر پار پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرلیا۔